ابنا: بحرین میں آل خلیفہ کی منحوس اور امریکہ نواز حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں کے حملے میں مزید ایک بحرینی نو جوان شہید ہوگيا ہے۔ بحرین میں کل جمعہ کے دن لاکھوں بحرینیوں نے آل خلیفہ کی امریکہ نوازمنحوس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے بحرین سے سعودی عرب کی غاصب فوج کے انخلاء کا بھی مطالبہ کیا اور اپنے حقوق کے حصول تک مظاہرے جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا ۔ ذرائع کے مطابق بحرین میں ہونے والےکل کے مظاہروں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ان مظاہروں کو بحرین کی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے قراردیا گیاہے۔
.......
/169